ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی لندن روانگی کی اصل وجہ سامنے آگئی

شہباز شریف کی لندن روانگی کی اصل وجہ سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ندیم خالد) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ لاہور سے لندن روانہ ہوگئے۔

 اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف جب لندن روانگی کیلئے لاہور ائیر پورٹ پہنچے تو اس دوران شہریوں نے ان کیساتھ سیلفیاں بنائیں، اس کے بعد شہباز شریف نجی ائیر لائن کی پرواز کیو آر 621 کے ذریعے براستہ دوحہ لندن روانہ ہوگئے،  پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف بارہ دن تک لندن میں قیام کریں گے ، لندن میں وہ  اپنی بہو اور اپنی پوتی کی خیریت دریافت کریں گےاور اپنا طبی معائنہ بھی کروائیں گے۔

شہباز شریف نے گزشتہ روز اپنی روانگی کے حوالے سے ٹویٹ بھی کیا تھا، جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ اللہ تعالی نے میرے چھوٹے بیٹے کو فرزند اور بڑے بیٹے کو شادی کے 20 سال بعد بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے، نومولود بچی کا پیدائش کے ایک ہفتے بعد لندن میں دل کا بڑا آپریشن ہوا ہے، ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے بچوں کو نہیں دیکھ سکا تھا، انہوں نے کہاکہ اپنے طبی معائنہ کے بعد جلد وطن واپس آ جاؤں گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نےسابق وزیراعلیٰ پنجاب  شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے دو ہفتے قبل نکالنے کا حکم دیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer