شاہد ندیم سپرا:پیپکو نے افسران کو میٹریل کی انسپکشن کے لئے بیرون ملک بھجوانے کی پالیسی تبدیل کردی۔ اختیارات کمپنیوں کے سربراہان کے سپرد کر دیئے، سال میں دو دفعہ جبکہ زیر التواء انکوائریز کے حامل افسران پر پا بندی ہو گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی کمپنی کا سربراہ انسپکشن پر بیرون ملک نہیں جا سکتا اور کوئی بھی افسر سال میں دو دفعہ بیرون ملک نہیں جا سکے گا۔ سپیشل کیس کی صورت میں بورڈ آف ڈائریکٹرز سے منظوری لینا لازمی ہوگی۔ اسی طرح سپرنٹنڈنگ انجینئرز، ڈپٹی مینجرز اور ایس ڈی اوز کو بیرون ملک بھیجا جائیگا۔
روانگی سے قبل بریفنگ اور واپسی پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کو رپورٹ جمع کروانی ہو گی، اس حوالے سے پیپکو نے تمام تقسیم کار کمپنیوں کے سربراہان کو مراسلہ ارسال کردیا۔