ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کی پہنچ سے دور، برائلر مرغی ہوا میں اڑنے لگی

شہریوں کی پہنچ سے دور، برائلر مرغی ہوا میں اڑنے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: شہر میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ برقرار، مزید دو روپے مہنگا ہونے سے فی کلو 220روپے تک جاپہنچی، قیمت میں ہوشربا اضافے پرشہریوں کا اظہارتشویش۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر تھوک میں 146 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہوا۔ جبکہ پرچون میں اسکی قیمت 152 روپے دیکھی گئی۔

شہریوں نے برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا کے کہ عام آدمی کی قوت خرید پہلے ہی بہت کم ہے۔ برائلر مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو مزید پریشان کردیا ہے۔