پاکستان میں آئی فون 14 پرو میکس کی قیمت  کتنی؟جانیے

 آئی فون 14 ،پرومیکس،امریکی ڈالر،پاکستانی روپے،قیمت،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان میں آئی فون 14 پرو میکس کی قیمت سامنے آگئی،ایپل کا سب سے ہائی اینڈ فون یعنی آئی فون 14 پرو میکس پاکستان میں تقریبا پانچ لاکھ کا ملے گا۔

 ایپل کمپنی   کے نمائندے کے مطابق توقع ہے کہ 20 ستمبر کے بعد آئی فون 14 پاکستان میں دستیاب ہو گا، تاہم اس کی قیمت ابتدائی دنوں میں ڈالرز میں امریکی قیمت سے تقریباً ایک لاکھ پاکستانی روپے زیادہ ہو گی جبکہ پی ٹی اے کی جانب سے وصول کیا جانے والا ایک لاکھ 32 ہزار کا ٹیکس علیحدہ ہو گا۔آئی فون کی قیمت چند دنوں میں کم ہوتی جائے گی اور بالآخر تین چار ماہ میں یہ امریکی قیمت سے 10 ہزار روپے زائد تک رہ جاتی ہے۔

 ایف بی آر کا پی ٹی اے کے ذریعے لگایا جانے والا آئی فون ٹیکس اب تقریباً ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہے جبکہ پاسپورٹ پر خود باہر سے موبائل لانے والوں سے پی ٹی اے تقریباً ایک لاکھ آٹھ ہزار ٹیکس وصول کرتا ہے۔

آٹھ ستمبر کے سرکاری ڈالر ریٹ (222 روپے 42 پیسے) کے حساب سے آئی فون 14 کی پاکستان میں ابتدائی قیمت تقریبا چار لاکھ 15 ہزار تک ہو گی جبکہ آئی فون 14 پلس کی قیمت چار لاکھ 34 ہزار ہو گی۔اس طرح آئی فون 14 پرو کی قیمت چار لاکھ 55 ہزار جبکہ آئی فون پرو میکس کی قیمت چار لاکھ 80 ہزار روپے کے قریب ہو گی۔