ڈی سی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

 ڈی سی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) سرکاری خزانے کے ضیاع کی تیاریاں، ڈی سی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سمری وزیراعلٰی کو بھیج دی گئی۔

محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے وزیراعلیٰ کو لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی سیز کو نئی گاڑیاں دینے کی سمری ارسال کی گئی ہے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز کے لیے بھی نئی گاڑیاں خریدنے کی منظوری لی جائے گی، کابینہ کمیٹی برائے فنانس سمری منظور کرے گی۔

اطلاع کے مطابق لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی سیز کے پاس پہلے ہی اچھی حالت کی گاڑیاں موجود ہیں، اس کے باوجود پنجاب حکومت نے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا ۔