(جنید ریاض) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے میٹرک کےخراب نتائج پر اساتذہ اور سکول سربراہان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں سے میٹرک کے رزلٹ کی تفصیلات مانگ لی ہیں، سکول سربراہان 2 روز میں نتائج سے متعلق اتھارٹی کو آگاہ کریں گے، 60 فیصد سے کم نتائج پر شوکاز، 45 فیصد سے کم نتائج پر سالانہ انکریمنٹ یا ترقی روک لی جائیگی، نتائج کی تفصیلات وقت پر فراہم نہ کرنے پر بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔