ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کو پیچھے چھوڑ کر بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

نسیم شاہ نے شاہین آفریدی کو پیچھے چھوڑ کر بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ نے ٹی20 کرکٹ میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ ٹی 20 میں 50 وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر باؤلر بن گئے۔ نسیم شاہ نے یہ ریکارڈ ایشیا کپ میں افغانستان کے کھلاڑی محمد نبی کی وکٹ لے کر قائم کیا۔ نوجوان کھلاڑی نے یہ ریکارڈ 19 سال 204 دن کی عمر میں قائم کیا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 20 سال کی عمر میں 50 وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ نے مشکل وقت میں افغانستان کے خلاف میچ کے آخری اوور میں لگاتار 2 چھک لگا کر پاکستان کو جیت دلوائی اور فائنل میں پہنچا دیا۔

نسیم شاہ ایشیا کپ میں شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اب تک 4 میچوں میں 16.33 کی اوسط سے 6 وکٹیں لے چکے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer