(ویب ڈیسک)اداکار رنویر سنگھ انوکھے انداز میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہوں نے بالوں پونی باندھ رکھی ہے۔
اداکار کی تصاویر پر جہاں مداح ان کے لیے تعریف کر رہے ہیں ، وہیں کچھ سوشل میڈیا صارفین تنقید بھی کر رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اکثر اپنے لباس اور سٹائل کی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں اب پھر سے اداکار کے انوکھے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ رنویر سنگھ کی چند تصاویر وائرل ہوئی ہیں جو حیدرآباد میں رام چرن کی فلم کی لاؤنچنگ کی تقریب میں لی گئی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ نے نیوی بلو رنگ کا کورٹ زیب تن کر رکھا ہے اور اندر شرٹ یا ٹی شرٹ نہیں پہنی۔ اداکار نے بالوں میں دو پونیاں باندھی ہیں جس وہ بالکل مختلف نظر آ رہے ہیں۔