ویب ڈیسک: این سی او سی نے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کر لیا۔
کورونا کی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی نےتعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباو کے پیش نظر کیا گیا۔ کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع پر ہوگا۔ 29 اگست کو کورونا پابندیوں کی 13 سے 27 اضلاع تک توسیع کی گئی تھی کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر کیلئِے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی اور حکومتی ہدایات پر سکولوں کے بعد کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کا اعلان کیا تھا،کورونا تعطیلات کے حوالے سے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے لاہور سمیت پندرہ اضلاع میں کالجز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔