عابد چوہدری: مغلپورہ میں چالان کرنےپرشہری اورٹریفک وارڈن گتھم گتھا، ٹریفک وارڈن اقبال نے وائرلیس مار کر شہری کو لہولہان کر دیا۔
لڑائی کے دوران چوٹ لگنے سے شہری فیضان کا سر پھٹ گیا، موقع پر موجود افراد نے وارڈن اور شہری میں بیچ بچاؤ کروایا، جھگڑے کے بعد شہریوں نے بھی وارڈن پر تھپڑ برسا دیئے۔قبل ازیں وارڈن اقبال نے شہری کوون وے کی خلاف ورزی پر روکا۔ چالان پر وارڈن اقبال اور شہری کے درمیان ہاتھاپائی ہوگئی۔
سی ٹی او منتظر مہدی نے واقعہ کے بعد ٹریفک وارڈن اقبال کو معطل کر دیا۔ سی ٹی او نے ڈی ایس پی ٹریفک عبدالالغنی کو انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا کہ شہریوں سے نارواسلوک کسی صورت برداشت نہیں۔