ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب سے پاکستانی تارکین وطن کیلئے اچھی خبر

سعودی عرب سے پاکستانی تارکین وطن کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سفری پابندیوں کے باعث ختم ہونے والے اقاموں کی مدت میں مفت  اور خودکارتوسیع کی جائے گی، سعودی عرب نے پاکستانی تارکین وطن کیلئے بڑا اعلان کردیا۔
رپورٹ کے مطابق  توکلنا ایپ پر ایسے پاکستانی تارکین وطن جن کا سٹیٹس، محصن جرعتان یعنی دونوں خوراکوں کے بعد کورونا سے محفوظ کا آرہا ہے وہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں۔ اسی طرح سفری پابندیوں کے باعث چھٹی پر گئے، پاکستانی تارکین وطن کے اقامہ کی تجدید نہیں ہوئی ان کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں خود کارانداز میں توسیع کرنے کے احکامات صادرکیے جا چکے ہیں۔ ان احکامات پر مرحلہ وارعمل درآمد کیا جارہا ہے۔ 

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جاری کردہ احکاما ت کے تحت ایسے تارکین کے اقامے اور خروج وعودہ کی مدت میں 30 ستمبر  2021 تک بغیر کسی فیس کے توسیع کی جائے گی۔