ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاوید لطیف کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی منظر عام پر

 جاوید لطیف کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی منظر عام پر
کیپشن: Javed Latif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: ایم این اے میاں جاوید لطیف کی نیب لاہور میں پیشی کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف کی تحقیقاتی ٹیم میں 2 ماہرین بھی شامل، 5 رکنی ٹیم نے سوالات کیئے،  میاں جاوید لطیف نیب حکام کے ایک بھی سوال کا درست جواب نہ دے سکے۔ جاوید لطیف کے سامنے 50 کروڑ کے اثاثوں کا ریکارڈ رکھا گیا جس پر وہ ہیلے بہانے بناتے رہے۔

نیب نے ریجنل بورڈ کے اجلاس میں جاوید لطیف کی انویسٹیگیشن پر ریفرنس کی منظوری کیلئے اجلاس طلب کرلیا۔ جاوید لطیف کا بیان بھی ریکارڈ کا حصہ بنا لیا گیا، ریفرنس کی منظوری چیئرمین نیب دیں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer