ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف واپس آرہے ہیں، ن لیگی رہنما کا دعویٰ

نواز شریف واپس آرہے ہیں، ن لیگی رہنما کا دعویٰ
کیپشن: Nawaz Sharif
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  مسلم لیگ (ن )کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف رواں سال واپس آ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے  اپنے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف وطن واپس آ کر پھر قوم کی قیادت کریں گے اور پاکستان کو بحران سے نکالیں گے۔اس سے قبل  گزشتہ ماہ بھی جاوید لطیف نے دعویٰ کیا تھا کہ نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔

نیب لاہور  میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے  نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسی سال اپنی مرضی سے واپس آئیں گے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر