سٹی 42: شہریوں کوپیسےدےکربھی گاڑی حاصل کرنےمیں مشکلات کاسامنا ، کار اسمبلرز،ڈیلرز کی ملی بھگت سےگاڑیوں پر اوون میں اضافہ کردیا گیا
تفصیلات کے مطابق کار اسمبلرز،ڈیلرز کی ملی بھگت سےگاڑیوں پر اوون میں اضافہ کردیا گیا ،شہر بھر میں چھوٹی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے اوون لیا جانےلگا، آن ادا کرنے کےباوجود صارفین ایک سال بعدبھی گاڑیوں کےمنتظر ہیں ، سوزوکی ویگنار پر ایک لاکھ ، کلٹس پر 2 لاکھ ،آلٹو پر ایک لاکھ 90 ہزار روپے، بڑی گاڑیوں پر2سے5 لاکھ روپے اوون وصول کیا جانےلگا۔
صدر کار ڈیلر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کےباعث گاڑیوں پر اوون بڑھا ، حکومت جاپانی گاڑیاں امپورٹ کرنےکی اجازت دے ، گاڑیوں کی امپورٹ سے قیمتوں میں کمی آئے گی۔