پرانی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کے لئےمفید مشورے

پرانی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کے لئےمفید مشورے
کیپشن: پرانی گاڑیاں خریدنے کے خواہشمندوں کے لیئےمفید مشورے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   سیکنڈ ہینڈ عمدہ اور مناسب کار خریدنے کے لیے کن دس چیزوں کا خیال رکھا جائے کہ خریداری کے بعد آپ کو اپنے فیصلے پر پچھتانا نہ پڑے۔

  بعض لوگ پیسے بچانے یا بجٹ کی قلت کی وجہ سے پرانی گاڑی خریدنا چاہتے ہیں۔اس حوالے سے روسی ماہر میخائل ڈوچکن کا کہنا ہے کہ آپ جس قسم کی گاڑی خریدنا چاہتے ہوں تو پہلے اس جیسی گاڑیوں کی قیمتیں معلوم کریں۔ اس بات کا بھی اطمینان حاصل کریں کہ آپ کی مطلوبہ کار کی قیمت مارکیٹ میں اس جیسی کاروں کی اوسط قیمت سے مطابقت رکھتی ہے یا نہیں۔آپ اس حوالے سے تمام معلومات گاڑیوں والی معروف ویب سائٹس وزٹ کرکے حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ گاڑی کی قانونی حیثیت سے متعلق بھی معلومات بے حد ضروری ہیں۔پرانی گاڑی خریدنے سے قبل  گاڑی کے دستاویزات میں موجود نمبروں سے گاڑی پر موجود وی آئی این کا نمبر ملا کر دیکھئے۔ یہ ضروری ہے کیونکہ وی آئی این کے نمبر سے گاڑی کی ملکیت کی تاریخ، ملکیت کی رپورٹوں، ٹریفک ریکارڈ اور مینٹیننس ریکارڈ کا علم ہوسکے گا۔اس سے یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ آیا مطلوبہ گاڑی کی سلامتی کے لیے آپ کو کسی قسم کی کوئی کارروائی تو نہیں کرنی ہے۔

پرانی گاڑی خریدنے سے قبل اس کے ڈھانچے کی چھان بین کیجئے۔ خاص طور پر بیرونی ڈھانچے کو ایک دوسرے سے جوڑنے والے عناصر کا جائزہ اچھی طرح سے لیجئے۔اس کے علاوہ گاڑی کے رنگ کا معائنہ کیجئے، دیکھیے کہ اس پر رنگ اصلی ہے یا بعد میں کروایا گیا ہے، سامنے کی لائٹوں اور گلاس کی تاریخیں بھی چیک کیجئے پتہ چل جائے گا کہ یہ اصلی ہیں یا تبدیل شدہ ہیں۔

انجن کا معائنہ بھی ضروری ہے۔ انجن کی آواز غور سے سنیں کہ کہیں خدانخواستہ نامانوس آواز تو انجن سے نہیں نکل رہی ۔گاڑی کا الیکٹرانک سسٹم، ایئرکنڈیشن سسٹم، وائپر کے مؤثر ہونے یا نہ ہونے، گلاس کنٹرول کرنے والے سسٹم اور لائٹس نیز بلب کے نظام، نشستوں اور گاڑی کے فرش کی کنڈیشن بھی ضرور چیک کریں۔پرانی گاڑی خریدنے سے قبل اس کے کمپیوٹر سسٹم کا معائنہ ضرور کریں، پتہ لگائیں کہ یہ گاڑی کتنی چل چکی ہے اور اس کے کمپیوٹر سسٹم کی تکنیکی حالت کیسی ہے۔

پرانی گاڑی خریدتے وقت یہ پتہ لگانا بھی ضروری ہے آیا ڈیلر کی طرف سے اس پر کوئی گارنٹی ہے۔ گارنٹی دستاویز بھی دیکھیں اور خریدتے وقت گارنٹی کارڈ اپنے پاس رکھیں۔گاڑی کے بعض معائنوں پر اکتفا نہ کریں بلکہ خریدنے سے قبل گاڑی چلا کر بھی دیکھیں، بریک سسٹم اور سپیڈ سسٹم کا تجربہ ضرور کریں۔

اگر آپ کو پرانی گاڑی چیک کرنے کا تجربہ نہیں ہے تو کسی ایسے شخص کا سہارا لیں جو پرانی گاڑیوں کا تجربہ رکھتا ہو یا کسی ایسے دوست کی مدد لیں جسے پرانی گاڑیوں کے بارے میں معلومات ہوں۔اگر آپ کو یقین ہوجائے کہ گاڑی عمدہ حالت میں ہے، مناسب ہے تو ایسی صورت میں اس کے سودے کی کارروائی شروع کریں۔ سودے کی دستاویز پر دستخط کرنے سے قبل اسے اچھی طرح سے پڑھ لیں اور تفصیلات جانے سمجھے بغیر دستخط نہ کریں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر