ویب ڈیسک: بالی وڈ اسٹارجھانوی کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کئی دفعہ انہیں عزت بچانے کے لئے گاڑی کی ڈکی میں چھپنا پڑا۔
جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ بہت بار اور ان کی گاڑی میں ہمیشہ ایک کمبل ہوتا ہے تاکہ وہ فوٹو گرافرز اور سب کی نظروں سے بچ کر نکل سکیں اگر وہ کسی ایسی جگہ ہوں جہاں ا نہیں نہیں ہونا چاہیے یا ایسے شخص کے ساتھ ہوں جس کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے۔ ان کی ٹرینر نمرتا نے بتایا کہ جھانوی ایک بار جم سے باہر نکل رہی تھیں لیکن وہ نہیں چاہتی تھیں کہ فوٹوگرافر ان کے تصاویر لیں۔ جس کی وجہ جھانوی نے یہ بتائی کہ انہیں اس دن جم میں نہیں بلکہ گھر پر ہونا چاہیے تھا۔
View this post on Instagram
نمرتا نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ انہوں (جھانوی) نے مجھ سے کہا کہ نمو تمہیں میری مدد کرنا ہوگی، وہ میری تصویر نہ کھینچیں، وہ مجھے نہ دیکھیں۔ پھر ہم نے انہیں دوسرے رستے سے گاڑی میں بھیجا اور مجھے برا بھی محسوس ہو رہا تھا کیونکہ وہ فوٹوگرافرز اچھے لوگ تھے لیکن اس وقت صورتحال ہی ایسی تھی۔
View this post on Instagram
جھانوی کپور کا کہنا تھا کہ وہ واقعی موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ہمارا پیچھا کر رہے تھے اور پھر ہمیں ایک جگہ رکنا پڑا۔ آپ کو معلوم ہے کہ مجھے کتنی بار اپنی گاڑی کی ڈگی میں چھپنا پڑا۔