ویب ڈیسک : طالبان مزید 200 امریکی اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو افغانستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائٹ جانے کی اجازت دیں گے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی سفارش پر افغان طالبان مزید امریکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ امریکی شہری آج ایک چارٹرڈ فلائٹ سے کابل ایئرپورٹ سے روانہ ہوں گے۔ یادرہے کچھ دیگر ملکوں کے شہری بھی کئی دنوں سے مزار شریف میں بھٹک رہے ہیں کہ چارٹرڈ فلائٹس کو کابل ائیر پورٹ پر اترنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
یادرہے 31 اگست کے بعد سے امریکا اور برطانیہ مسلسل اپنے افغانستان میں پھنسے شہریوں کے انخلا کیلئے سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں اور کابل کی جانب سے آج روانہ ہونے والی اس مجوزہ فلائٹ کو اس ضمن میں پہلی کامیابی قرار دیا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ افغانستان سے لوگوں کو نکالنے کے لیے چارٹر طیارے مزار شریف کے ایئرپورٹ پر کھڑے ہیں اور کچھ منتظمین کا کہنا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ ان کی روانگی کے لیے خاطر خواہ کوشش نہیں کر رہا۔