پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹآج سےشروع

پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹآج سےشروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان کپ ویمنز ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ  آج سے نیشنل اسٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گراؤنڈ کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ قومی خواتین کرکٹ سیزن برائے 22-2021 کا پہلا ٹورنامنٹ ہے، جس میں چار ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 14 میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 10 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔سٹرائیکرز کی ٹیم پہلی مرتبہ قومی خواتین کرکٹ سیزن میں شرکت کرے گی۔ یہ ٹیم پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے بعد نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کرے گی۔

ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ شرکت کرنے والی ٹیم سٹرائیکرز کی قیادت کائنات امتیاز کریں گی۔ اس کے علاوہ بلاسٹرز کی قیادت سدرہ نواز کے سپرد کی گئی ہے جبکہ جویریہ خان چیلنجرز کی کپتانی کریں گی اور ڈائنامائٹس کی کپتان منیبہ علی صدیقی ہے۔ ٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہترین کھلاڑی کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے ملیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کے لئے ٹورنامنٹ کے میچز کو اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو اسٹریم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کا فائنل 21 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔