طالبان نے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی

طالبان نے خواتین کے کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  آسٹریلیا  کی جانب سے افغان خواتین ٹیم کو کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا۔ اگر طالبان نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دی تو وہ افغانستان کے ساتھ طے شدہ ہوبارٹ ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیں گے:آسٹریلیا  

 تفصیلات کے مطابق طالبان کے ترجمان احمد اللّٰہ واثق نے آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان افغانستان میں خواتین کے کرکٹ اور دیگر اسپورٹس کھیلنے پر پابندی عائد کریں گے۔خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس سے بے پردگی ہو سکتی ہے۔ اسلام ایسے کسی لباس کی اجازت نہیں دیتا جس سے جسم نمایاں ہو۔ 

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر طالبان نے خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ دی تو وہ افغانستان کے ساتھ طے شدہ ہوبارٹ ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیں گے۔  کرکٹ کے لیے ہمارا وژن یہ ہے کہ یہ کھیل سب کے لیے ہے اور ہم ہر سطح پر خواتین کی اس کھیل میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا 27 نومبر کو افغانستان کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ کی میزبانی کرنے والا تھا اور کرکٹ آسٹریلیا نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ میچ کی منصوبہ بندی اچھے سے جاری ہے۔

آئی سی سی  نے افغان خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ خواتین کو کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنی چاہیے، افغانستان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔