مہنگائی ، گراںفروشوں کے خلاف ایکشن کی تیاری

مہنگائی ، گراںفروشوں کے خلاف ایکشن کی تیاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مہنگائی کے خلاف صوبائی وزیرصنعت تجارت و چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول اسلم اقبال متحرک،ذخیرہ اندوزوں اور گراںفروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم

 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصنعت تجارت و چیئرمین ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول اسلم اقبال  نے مہنگائی کی روک تھام کیلئے  ذمہ دار اداروں کو ہدایات جاری کردیں ، صوبائی وزیراسلم اقبال کاذخیرہ اندوزوں اور گراںفروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا حکم۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ  اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخوں سے زائد پرفروخت متعلقہ اداروں کی فرائض سے غفلت ہے، گراںفروشوی کی روک تھام کے ادارے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال  کامزید کہناتھا کہ عوام کو مہنگائی مافیا کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔

 دوسری جانب برائلر مرغی کے گوشت 270 روپے فی کلو برقرار  جبکہ زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 178 روپے اور پرچون ریٹ 186 روپے فی کلو ہے، فارمی انڈوں کا ریٹ ایک روپے اضافے کیساتھ 171 روپے فی درجن ہو گیا ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 5 ہزار دس روپے پر پہنچ گیا ہے۔