(سعید احمد سعید) ریلوے ہیڈکوارٹر نے2021 میں ریٹائرڈ ہونے والے اعلی ریلوے افسران کی لسٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق رواں سال گریڈ 17 سے لے کر گریڈ 22 تک کے چھتیس اعلی افسران اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائرڈ ہوں گے۔ ریٹائرڈ ہونے والوں میں شعبہ ٹریفک اینڈ کمرشل، جنرل ایڈمنسٹریشن، ٹیلی کمیونیکیشن، میڈیکل، سول، مکینیکل اور الیکٹریکل انجینئرنگ اور میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے افسران شامل۔
گریڈ 22 اور 21 کا ایک ایک، گریڈ 20 کے نو، گریڈ 19 کے چار اور گریڈ 18 کے چھے افسران رواں سال ریٹائرڈ ہوں گے۔ اعلی عہدوں پہ فائز گریڈ 17 کے پندرہ افسران رواں سال ریٹائرڈ ہوں گے۔ لسٹ کے مطابق گریڈ 22 کے عبدالحمید رازی رواں سال ریٹائرڈ ہوں گے۔
ریٹائرڈ ہونے والوں میں گریڈ 21 کے خالد خورشید کنور شامل ہیں جبکہ گریڈ 20 کے ٹیم لیڈر سی پیک بشارت وحید، ایف جی آئی آر آصف متین زیدی، ظہور الحق، چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زاہد، ایم ڈی روف احمد شیخ، ایم ڈی یونس علی خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر سگنل فہیم انور شاہ، محمد آصف اور منیر خان خلیجی ریٹائرڈ ہوں گے۔
گریڈ 19 کے سہیل احمد شیخ، محمود الحسن، ضیاءالدین احمد، ڈاکٹر شاہدہ بشیر، ریٹائرڈ ہوں گے جبکہ گریڈ 18 کے محمد ابرار نقوی، ڈاکٹر عظمی وارث، ڈاکٹر احمد شاہ، ڈاکٹر رخسانہ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ لسٹ کے مطابق کل 36 اعلی افسران اگلے سال آخر تک ریٹائرڈ ہو جائیں گے۔