رواں سال45 ہزار 652 مقامات سے لاروا برآمد ہوا، ڈینگی کے15 کنفرم کیسز رپورٹ

رواں سال45 ہزار 652 مقامات سے لاروا برآمد ہوا، ڈینگی کے15 کنفرم کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 

سٹی42:  رواں سال جنوری سے اب تک 45 ہزار 652 مقامات سے لاروا برآمد ہوا جبکہ ڈینگی کے15 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے شہر بھر میں 45652 مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جنوری سے اب تک 28668 افراد کو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے، سال 2019 میں یکم جنوری سے ستمبر تک 825 کنفرم کیسز تھے، سال 2020 میں یکم جنوری سے اب تک صرف 15 کنفرم کیسز ہیں۔

 

 ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک اور تمام آلائیڈ محکموں کے افسران  نے شرکت کی،  ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کو ان ڈور اور آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا تھا کہ شہر بھر میں ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، عوام الناس ڈینگی ورکرز کے ساتھ تعاون کریں، گھروں کی چھتوں اور اپنے اردگرد صفائی ستھرائی رکھیں،  موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کا باعث بن سکتا ہے لہذا ٹیمیں ڈینگی سروئلنس کو تیز کریں۔

 

 ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے اور نہ ہی برداشت کی جائے گی، تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے خاتمے  کے لئے بہترین انداز میں کام کریں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور ڈینگی مچھر کی روک تھام  کے لئے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے۔

 

Shazia Bashir

Content Writer