برائلر کی رسد میں کمی کے باعث گوشت مزید مہنگا

برائلر کی رسد میں کمی کے باعث گوشت مزید مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھ گئی۔ زندہ مرغی 13 روپے اضافے کے بعد 136 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی۔

تفصیلات شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ہوگیا،مرغی کا گوشت 19 روپے اضافے کے بعد 197 روپے کلو ہو گیاجبکہ زندہ مرغی 13 روپے اضافے کے بعد 136 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی، گزشتہ روز شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث مرغی کا گوشت مزید 12 روپے سستا ہوا، تاہم فارمی انڈے مزید 1 روپے فی درجن مہنگے ہوگئے تھے،شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ زندہ مرغی 8 روپے کمی کے بعد 123 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 12 روپے کمی کے بعد 178 روپے فی کلو مقرر تھا۔

 گزشتہ 2 روز میں مرغی کا گوشت 24 روپے فی کلو سستا ہوا۔ فارمی انڈوں کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فارمی انڈے ایک روپے اضافے کے بعد 129 روپے فی درجن ہو گئےتھے۔قبل ازیں شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کےباعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔جس پر برائلرگوشت 4 روپےکمی کے بعد 157 روپے فی کلو قیمت مقرر تھی۔

دوسری جانب شہرمیں سبزیوں کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی،سرکاری نرخنامے میں 7 سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،پیاز 50 کی بجائے 70، ٹماٹر 100 روپے کلو،لہسن دیسی 310، ادرک 650 روپے کلو،سبزمرچ 6 روپےکلو مہنگی، 90 روپے کلو ،لیموں 5 روپے مہنگے ہو کر 180 روپے کلو میں فروخت ہونے لگے۔

بینگن 6 روپے کلو مہنگے ہو کر 120 روپے کلو،آلو 70 کی بجائے 80، کھیرا 70، کریلے 140 روپے،میتھی 5 روپے مہنگی ہو کر 200 روپے،پھول گوبھی 120، شلجم 80 روپے،شملہ مرچ 140، گھیاتوری 100 روپے،گھیا کدو 110، پھلیاں 140،اروی 120، بھنڈی 130 اورچائنہ گاجر 10 روپے مہنگی ہو کر 100 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer