کاروبار کیلئے قرضہ سکیم، گریجویٹس اور ہنرمندوں کیلئے بڑی خبر

کاروبار کیلئے قرضہ سکیم، گریجویٹس اور ہنرمندوں کیلئے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پنجاب حکومت نے پنجاب روز گار سکیم کے خدوخال اور قواعد و ضوابط کی منظوری دے دی، پنجاب روز گار کی انقلابی سکیم کا آغاز رواں ماہ میں ہوگا۔

 

  تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت صوبے سے بیروزگاری ختم کرنے  کے لئے رواں ماہ پنجاب روزگار سکیم کا آغاز کرے گی، قرض کی درخواست کی پراسیسنگ فیس  2ہزار روپے ہوگی،ایک کروڑ تک قرض با آسانی حاصل کیا جاسکے گا۔

 

 قرض کی منظوری 20 روزمیں ہوگی، قرض واپسی کی مدت 2 سے5 سال تک ہوگی جبکہ گریس پیرڈ 6 ماہ ہوگا، اس سکیم  کے تحت کاروبار کے فروغ اور کورونا  سے متاثرہ کاروبار کی بحالی  کے لئے  آسان قرضے دئیے جائیں گے۔

 

 یونیورسٹیوں، فنی تعلیمی اداروں کے گریجوایٹس، دستکار اور ہنرمند اس سکیم سے فائدہ اٹھائیں گے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے آن لائن پورٹل بھی تیار کیا گیا ہے۔

 دوسری جانب فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ  مرد و خواتین کے ساتھ اب خواجہ سراء بھی قرضوں کے ذریعے معاشی خود کفالت حاصل کرسکیں گے،  کورونا کے باعث مشکل معاشی حالات میں بھی عوام کو روزگار کی فراہمی بزدار حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔ 

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بزدار حکومت کی جانب سے پنجاب روزگار سکیم 2020 کی منظوری اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نئے یا موجودہ کاروبار کو بڑھانے کے لئے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جائیں گے، سکیم کے تحت امیدواران ایک کروڑ روپے تک کا قرضہ حاصل کر سکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer