ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریا چکرورتی نئے کیس میں گرفتار ،اہم انکشافات

ریا چکرورتی نئے کیس میں گرفتار ،اہم انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بالی ووڈ اداکار34 سالہ سوشانت کی مبینہ کوخودکشی کے الزام میں ملوث سابقہ گرل فرینڈ ریاچکروتی کے خلاف ایک اور کیس کھل گیا جس کے بعد اداکارہ کو حراست میں لے لیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے نامور اداکار 34 سالہ سوشانت کی خودکشی کے الزام میں ملوث سابقہ گرل فرینڈ ریا چکروتی کے خلاف نیا کیس کھل گیا،بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے اداکارہ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے ایک کیس میں اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کرلیا۔ ضمانت کے لئے جمع کرائی درخواست کو مجسٹریٹ عدالت نےمسترد کردیااور ادکارہ کو  22 ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

امکان طاہر کیا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز سیشن عدالت میں اپیل کریں گی۔ادکارہ ریا چکرورتی سے تفتیشی ٹیم نے تین دن پوچھ گچھ  کی جس پر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکیں۔بالی ووڈ اداکارہ پر الزام عائد ہونے پر ان کو گرفتار کرلیا گیا، این سی بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) کے پی ایس ملتھوترا نے کہا ، "ریا کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور کنبہ کو آگاہ کرنے کا مناسب عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔

این سی بی نے بتایا کہ انہوں نے واٹس ایپ چیٹس اور دیگر ملزموں کے بیانات کی بنیاد پر ریا کو گرفت میں رکھا۔ اداکارہ کے خلاف ہمارےپاس کافی ثبوت ہیں۔گذشتہ دنوں ان  سے پہلے بھی اس حوالے سے تفتیش کی گئی تھی۔لہذا ہمیں ان سے مزید تفتیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ کی موت کیس کی تحقیقات سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کر  رہی ہے،گزشتہ دنوں دوران تفتیش سی بی آئی خاتون آفیسر نے تعاون نہ کرنے پر مشتبہ ملزمہ اداکارہ ریا چکربورتی کو تھپڑ رسید کیا تھا۔اداکارہ ریا چکرورتی سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔تعاون نہ کرنے پر سی بی آئی کی خاتون آفیسر نوپر پراساد نے انہیں تھپڑ جڑ دیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer