شہروں میں نالوں کا نظام اپ گریڈ کیا جائے: ایف پی سی سی آئی

شہروں میں نالوں کا نظام اپ گریڈ کیا جائے: ایف پی سی سی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طفیل روڈ(حسن علی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار نے اگست 2020ء میں بر آمدات میں کمی کے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، برآمدات میں اگست میں تقر یباً 20 فیصد کی کمی سے 1.58 بلین ڈالر تک کمی ہوئی ہے۔

میاں انجم نثار نے کہاکہ  ملک بھر خصوصاً کرا چی میں سیلاب کی صورتحال نے مجموعی صنعت کاروں کو بھی متاثر کیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہو تا ہے کہ بر آمدات کا حجم ستمبر میں بحال ہونا شروع نہیں ہو سکتا کیونکہ معاشی سرگرمیو ں کے فوری طور پر معمول پر آنے کی امید نہیں کی جا رہی۔ْ

 انہوں نے متعلقہ صو بائی حکومتو ں پر زور دیا کہ وہ تمام شہروں کے کاروباری مراکز میں نالوں کے نظام کو اپ گریڈ کر یں کیونکہ سیوریج کا نظا م فرسودہ اور غیر فعال ہو چکا ہے، بارش کے پ نی سے فیکٹریوں، گو داموں، دکانوں کو نقصان ہو تا ہے۔

 انہو ں نے کہا کہ جب تک صنعت اور بر آمدات کی نمو میں حائل عوامل پر تو جہ نہ دی گئی تو ہم مطلوبہ نتائج حاصل کر سکیں گے، صنعت کی ترقی میں رکاوٹو ں میں سے کچھ میں پیداوار کی لاگت، ٹیکنا لوجی، کم پیداواری، مسابقت کی کمی، رسد کی رکاوٹو ں اور تو انائی کے مسائل شامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے برآمدات کا ہدف 27.7 بلین ڈالر مقرر کیا ہے جس میں صرف 6 فیصد اضا فے کی ضرورت ہے۔ 

میاں انجم نثار نے کہا کہ حکومت کو صنعت کی بحالی اور برآمدات میں بہتر ی کے لیے طویل مدتی اور مستقل پا لیسیا ں مر تب کر نا ہو ں گی جو ایک عر صے سے نیچے کی طر ف گامزن ہیں۔

انہو ں نے کہاکہ حکو مت کو فوری ریفنڈ، سیلز انکم ٹیکس، یو ٹیلیٹی بلو ں پر انکم ٹیکس چھو ٹ کے اجراء اور صنعتی شعبے کو در پیش مسائل حل کر نا کے لیے فوری اقدامات کر نا ہو ں گے۔

معاشی منتظمین نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ کورونا وائر س کے منفی اثرا ت سے معیشت نکل رہی ہے، مجموعی طور پر جو لا ئی تا اگست درآمدات میں 6.3 فیصد کمی ہوئی جو 7بلین ڈالر رہ گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer