ٹرانسپورٹرز کی مسائل کے حل کیلئے 10 روز کی ڈیڈ لائن

ٹرانسپورٹرز کی مسائل کے حل کیلئے 10 روز کی ڈیڈ لائن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بادامی باغ (عثمان علیم) فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ سمیت دیگر مسائل حل نہ ہونے پر ٹرانسپورٹرز یونین کا لاری اڈے میں اجلاس، حکومت کو مسائل حل کرنے کے لیے10روزکی ڈیڈلائن دیدی۔ 

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 6ماہ سے فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کی آڑ میں ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں، 2 جنوری کو ہڑتال کے دوران مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی مگر نتیجہ کچھ نہ نکلا۔

اجلاس میں آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن بس اونرز ایسوسی ایشن پنجاب انصاف پبلک ٹرانسپورٹ فیڈریشن سٹاف ڈیوٹی اینڈ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن اورآل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایمپلائز اینڈ آپریٹرز یونین اور دیگر تنظیمیں شریک ہوئیں۔

اس موقع پر ٹرانسپورٹ رہنمائوں ملک ندیم حسین  حاجی محمد خالد گجر عصمت اللہ خان نیازی چودھری عدنان مجید گجرمرزا محمد شہزادواجدڈوگر ملک منظور احمد بابا رحمت علی ملک رمضان اکبرمیاں خاں بلوچ چوہدری فلک شیرشکیل اشرف بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔

انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کے باعث اوپس کمپنی کے گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے بنائے گئے سنٹرز 6 ماہ سے بند ہیں، جس کے باعث محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب روٹ پرمٹ جاری نہیں کر رہا، جس کیلئے ہم نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ  سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری پی ٹی اے سے اس بارے کئی بار ملاقات کی اور حکومت پنجاب  محکمہ ٹرانسپورٹ کو کئی بارتحریری اور اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے بھی آگاہ کیا۔

دوسری جانب پاک سوزوکی موٹرز نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار سے 10 لاکھ تک کا اضافہ کر دیا۔ کار ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت امپورٹڈ گاڑیوں پر سے پابندی اٹھائے تاکہ مقامی کار ساز کمپنیوں کی اجارہ داری ختم ہو سکے اور مقامی گاڑیاں سستی ہو سکیں۔ پاک سوزوکی موٹرز نے کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں 35 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا جس کے بعد سوزوکی کلٹس وی ایکس آر 17 لاکھ 80 ہزار کی ہوگئی۔

Sughra Afzal

Content Writer