بارشوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 887 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا انکشاف

بارشوں سے 2 لاکھ 79 ہزار 887 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: حالیہ بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی سے 2 لاکھ 79 ہزار 887 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا انکشاف، پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور نچلے درجے کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

 

رپورٹ کے مطابق  مون سون کی بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی سے 20 اضلاع کے596 موضوع جات کی فصلوں کو نقصان پہنچا 20 اضلاع کی 95 ہزار 578 افراد پر مشتمل آبادی متاثر ہوئی ضلع جھنگ اور ملتان سب سے زیادہ فضلوں کو نقصان پہنچا۔

 

رپورٹ  میں بتایا گیا کہ سرگودھا کی تحصیلوں کوٹ مومن، ساہیوال، بھلوال اور بھیراکے 6 موضع جات کی فصلوں کو نقصان ہوا، ضلعی خوشاب کی تحصیلوں قائد آباد اور نوشہرہ کے 148 موضوع جات متاثر ہوئے ضلع جھنگ کی چار تحصیلوں جھنگ، آب سیال، اٹھارہ ہزاری اور شور کوٹ کے 94 موضع جات متاثر ہوئے سیالکوٹ کی تین تحصیلوں کے 20 موضع جات اورمیانوالی کی تین تحصیلوں کے 27 موضع جات متاثر ہوئے راجن پور کی تین تحصیلوں کے 35 موضع جات متاثر ہوئے۔

 

رپورٹ کے مطابق خانیوال کی ایک تحصیل کا ایک موضع کی اراضی متاثر ہوئی:رپورٹ ملتان کی چار تحصیلوں کے 113 موضع جات جبکہ لیہ کی دو تحصیلوں کے 13 موضع جات متاثر ہوئے مظفر گڑھ کی چار تحصیلوں کے 96 جبکہ اٹک کی چار تحصیلوں کے 13 موضع جات کی کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer