لاہور میں بارش کہیں ابر رحمت ، تو کہیں زحمت بن گئی

لاہور میں بارش کہیں ابر رحمت ، تو کہیں زحمت بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: بارش کے بعد لاہور کا موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل کھلا اٹھےہیں مگر دوسری جگہ پانی جمع ہونے  اور بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرمیں کالی گھٹاؤں کے راج  سےموسم خوشگوارہوگیا ،   جیل روڈ،گلبرگ، فیروز پور روڈ، سمن آباد، گلشن راوی، راوی روڈ،قذافی اسٹیڈیم سمیت دیگر علاقوں میں بارش  کے بعد درجہ حرارت میں واضح کمی دیکھنے کو ملی ہے محکمہ موسمیات کہ مطابق آج دن بھرمطلع ابر آلود دہے گا۔
دوسری جانب بارش کے بعد ہر طرف جھل تھل کا سماں ہو گیا، مصروف ترین شاہرہ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، سمن آباد اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا،
انتظامیہ کے مطابق جیل روڈ پر 63 ملی میٹر، لکشمی چوک 55 ملی میٹر، پانی والا تالاب میں 68 ملی میٹر، سمن آباد میں 45ملی میٹر، چوک ناخدہ میں 58 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کا پانی مختلف مقامات میں دکانوں اور گھروں میں بھی داخل ہوگیا جبکہ ٹریفک کی  روانی بھی شدید  متاثر رہی ۔

علاوہ ازیںلیسکو کا ترسیلی نظام  بھی بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ہے، 89 فیڈرز ٹرپ ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ نکاسی آب کا نظام بہتر کیا جائے تا کہ بارش کے بعد پیدا ہونے والی مشکلات کا سامنا نہ  کرنا پڑے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer