پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ، غیر قانونی مذبح خانوں کی شامت آگئی

پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن ، غیر قانونی مذبح خانوں کی شامت آگئی
کیپشن: City42 - PFA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 غیر قانونی مذبح خانے سیل کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق غیر قانونی مذبح خانوں میں لاغر جانوروں کو ذبح کرنے کا مکروہ کاروبار کرنےوالوں کیخلاف ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی میٹ سیفٹی ٹیموں نے رات گئے اور علی الصبح کارروائیاں کیں۔ مختلف علاقوں میں 3 غیر قانونی مذبح خانے سیل کر دیئے گئے۔ ویجیلینس اور میٹ سیفٹی ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں 3600 کلو گوشت قبضہ میں لے لیا گیا۔

ڈی جی فوڈ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق کارروائیاں بکر منڈی،علامہ اقبال ٹاؤن، چندری روڈ کے علاقے میں واقع مذبح خانوں میں کی گئیں۔ ناقص گوشت بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کر کے تیار کیا جا رہا تھا۔

بیمار جانوروں کا مضر صحت گوشت شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کیا جاتا تھا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے 4 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہیں۔ صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ مل کر پالیسی لائیں گے۔ غیر قانونی مذبح خانوں کے خاتمے کے لیے تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں پر مشتمل میٹ ویجیلنس سیل بنانے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی کی پالیسی سازی کے لیے کل پیمکو نمائندوں سے ملاقات بھی کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer