پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں شاندار سروس شروع

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں شاندار سروس شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بسان سلطان) نئی حکومت کے آتے ہی پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی، محکمہ صحت نے عوامی شکایات کیلئے ہسپتال ٹال فری کال سروس کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یا سمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شکایات کیلئے ہسپتال ٹال فری کال سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے، اب شہری 080099000 پر کال کر کے اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں، جس کے بعد ہیلپ لائن سنٹر ہسپتال فوری طور پر ہسپتال ذمہ داران سے رابطہ کرے گا جس سے شکایت کنندہ کو مطلع کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کویقینی بنایا جا ئے گا، ایمرجنسی میں شکایات کی نگرانی خود کروں گی، اب ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین کے ساتھ اچھا سلوک کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہیلپ لائن سروس محکمہ صحت، انفارمیشن بورڈ کے تعاون سے بنائی گئی ہے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer