واسا کی کارگردگی کا پول کھل گیا

03:22 PM, 9 Sep, 2018

محمد ساجد

رضوان نقوی:ڈی پی ایس سکول سے متصل ٹاؤن شپ بلاک ون کی گلیوں میں غلاظت اگلتے گٹروں سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ,علاقہ مکینوں نے سیوریج مسائل حل نہ کرنے پر واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 19نومبر 2018   

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ بلاک ون میں سیوریج کے ناقص انتظامات پر علاقہ مکینوں نے واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ بلاک ون میں گزشتہ کئی ماہ سے گٹر غلاظت اُگل رہے ہیں لیکن واسا کا عملہ شکایات پر کارروائی نہیں کررہا۔

علاقہ مکینوں نے واسا حکام کے خلاف نعرے بازی بھی کی ،علاوہ ازیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ گٹروں کے پانی کی وجہ سے فضا آلودہ ہونے سے بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔

 

مزیدخبریں