حسن خالد:تھانہ لیاقت آباد کی حدود سے موٹرسائیکل چوری کا واقعہ، سٹی فورٹی ٹو کو سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی۔
تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں چند روز قبل شہری کی موٹرسائیکل چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج موصول ہوگئی،فوٹیج میں شلوار قمیض میں ملبوس شخص کو موٹرسائیکل چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے، اندراج مقدمہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کرسکی۔
ملزمان کی عدم گرفتاری پر علاقے میں چوری کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے، شہریوں نے متعلقہ حکام سے ان وارداتوں کا ازلہ کرنے کی دوخواست کی ہے تاکہ ان جرائم پیشہ افراد کو جلد قانون کے مطابق سزا دی جا سکے۔