سٹی42: لاہور میں پیر کی شب موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔
اسلام پورہ، ریواز گارڈن، چوبرجی میں تیز بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ مغلپورہ،تاجپورہ سکیم، ہربنس پورہ، جوڑے کے علاقوں میں بھی تیز بارش کی خبریں ملی ہیں۔
میاں امیرالدین پارک،بہار شاہ روڈ،خواجہ احمد حسان روڈ ،الکریم پریمیر ہاوسنگ سکیم، الطاف کالونی میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔
پنجاب سوسائٹی، واپڈا ٹاون، ستوکتلہ گاوں، ٹاون شپ، گرین ٹاون، باگڑیاں گاوں اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش ہو رہی ہے۔