ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے شہریوں کیلئے خوشخبری،سروسز ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دُرِ نایاب:  لاہور کے شہریوں کے لئے ایک اور خوشخبری آ گئی، سروسز ہسپتال بھی اپ گریڈ ہو گا، گراؤنڈ فلور پر انتہائی نگہداشت کا یونٹ بنے گا۔ ایم ایس اور دیگر انتظامی دفاتر بیسمنٹ میں منتقل ہوں گے، اپ گریڈیشن پر 4 ارب روپے لاگت آئے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا اور  اپ گریڈیشن پلان پر عملدرآمد کے حوالہ سے تفصیلی جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سیکرٹری صحت اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات کو اپ گریڈیشن پلان پر عملدرآمد کے لئے ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اپ گریڈیشن کے کام کی مانیٹرنگ کروں گا 

تین شفٹوں میں کام، 90 روز میں تکمیل

ہسپتال کی اپ گریڈ یشن کا کام 90 روز میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔ محسن نقوی نےہسپتال کی اپ گریڈیشن کے ماسٹر پلان پر جلد عملدرآمد کا حکم دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گراؤنڈ اور دیگر فلورز کو فوری طور پر خالی کرا کر 16 اکتوبر سے اپ گریڈیشن کا کام شروع کیا جائے- کام کو جلد مکمل کرنے کے لئے  3 شفٹوں میں چوبیس گھنٹےکام جاری رکھا جائے۔

سمز لیب کی بہتری اور ریوینیو 10 لاکھ روزانہ کرنے کی ہدایت
وزیر اعلی محسن نقوی نے سمز لیب کا بھی دورہ کیا اور میڈیکل ٹیسٹ کے لئے سہولتوں کا معائنہ کیا۔
سمز لیب کا ریونیو نہ ہونے کے برابر ہے، مریضوں اور سٹاف کے واش رومز پر تالے پڑے ہوئے ہیں،وزیر اعلیٰ محسن نقوی سمز لیب  کے حالات اور لیب میں سہولتوں کے فقدان پر برہم ہو گئے۔
وزیر اعلیٰ نے ٹیسٹ سے حاصل ہونے والے ایک روز کے ریونیو کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ریکارڈ کے مطابق ٹیسٹوں سے ایک روز میں 56 ہزار روپے ریونیو حاصل ہوا- 
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے سمز لیب میں سہولتیں اور ٹیسٹ کا معیار بہتر بنانے کا حکم  دیا اور ہدایت کی کہ سمز لیب سے کم ازکم روزانہ 10 لاکھ روپے ریونیو حاصل ہونا چاہیے -

ٹیسٹ باہر سے کروانے کے معاملہ کی انکوائری
ایک مریض نے شکایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ نے انہیں ضروری ٹیسٹ باہر سے کرانے کی ہدایت کی۔ اس شکایت پر وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ریکارڈ چیک کرنے کے بعد ٹیسٹ باہر سے کرانے کی انکوائری کا حکم دیا۔

سروسز ہسپتال کی پارکنگ بہتر بنانے کا حکم
وزیر اعلی محسن نقوی نے سروسز ہسپتال میں بے ہنگم پارکنگ کا سختی سے نوٹس لیا اور پارکنگ کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیا۔

ایمرجنسی بلاک کیلئے نئی لفٹ
وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کا بھی دورہ کیا، مریضوں کے لئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا 
وزیر اعلی محسن نقوی کا ایمرجنسی بلاک کے لئے نئی لفٹ تنصیب کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے ہدایت کی کہ ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے دوران چھتوں میں سیم کو بھی مستقل طور پر درست کیا جائے - 
صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سپیشل سیکرٹری صحت، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ایم ایس سروسز ہسپتال اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے