ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 31 بجلی چور پکڑے گئے

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری، مزید 31 بجلی چور پکڑے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہداقبال رانا:  گوجرانوالا میں گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن 33ویں روز میں داخل ،گیپکو کا بجلی چوروں کیخلاف آپریشن اب بھی جاری ہے , مزید 31 چور پکڑ لیا ۔

 چیف ایگزیکٹو گیپکو کے مطابق مزید 31 بجلی چور پکڑے گئے،17 لاکھ 90ہزار کے جرمانے،اب تک پکڑے جانے والوں کی تعداد 1600 ہوگئی،13کروڑ88 لاکھ روپے کے جرمانے، 62 زرعی ،9 صنعتی، 51کمرشل اور1478گھریلو صارفین ڈائریکٹ بجلی چوری کرتے قابو آ ئے۔

 چیف ایگزیکٹو گیپکو کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث تمام کنکشنز منقطع کر کے ایف آئی آرز درج کروا دی گئی۔