سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، عمارت سیل

Islamabad
کیپشن: Islamabad
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی۔

اسلام آباد کے سینٹورس مال میں آگ لگ گئی ،آگ سینٹورس مال کے تیسرے فلور پر دھواں کے بادل چھا گئے۔  سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں لگی آگ مونال ریسٹورنٹ کے کچن تک پھیل گئی،سینرل کی عمارت سے اٹھتا دھواں دور دور تک پھیل گیا،  تاحال آگ کی لپیٹ میں آکر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے اطلاعات موصول نہیں ہوئی، آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ پر پہنچیں۔

سینٹورس شاپنگ مال میں آگ لگنے کے فوری بعد موجود تمام افراد کا بحفاظت نکال لیا گیا ہے اور آگ پر قابو پانے کے لیے راولپنڈی سے بھی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں منگوالی گئی ہیں۔ آگ شاپنگ مال کے چوتھے فلورپرفوڈ کورٹ سے شروع ہوئی، آتشزدگی کے وقت شاپنگ مال میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ شاپنگ مال میں موجود لوگوں کوباہرنکالاجارہاہے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) عثمان یونس بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن عثمان کا کہنا تھا کہ  سینٹورس مال میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،‏سینٹورس مال پر لگی آگ کو دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد کنٹرول کیا گیا،‏آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ، نیوی، ائیر فورس، ریسکیو 1122 نے حصہ لیا۔ضلعی انتظامیہ نے سینٹورس مال کو باقاعدہ سیل کر دیا ،ڈپٹی کمشنر نے مال کو سیل کرنے کا نوٹی فکشن جاری کیا۔

مال کو سول ڈیفنس  رول 1951 کے تحت سیل کیا گیا ،ڈپٹی کمشنر نے آگ کے بعد عمارت کی حالت کا جائزہ لینے کیلئے سی ڈی اے کو درخواست کر دی ،سی ڈی اے خصوصی کمیٹی تشکیل دیکر عمارت کے ڈھانچے کا جایزہ لے ،عمارت مزید استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں رپورٹ پیش کی جائے۔

  اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات تک عمارت سیل رہے گی،کسی کو بھی شاپنگ مال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ  آگ کی تحقیقات تک مال میں کاروباری سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہو گی ۔