ویب ڈیسک:امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت سفر کرنے سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔
بھارت میں ریپ اورجرائم کے بڑھتے کیسز میں آئے روز اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے امریکا نےاپنے شہریوں کیلئے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی کچھ ریاستوں میں شہریوں کی نقل وحرکت سے متعلق تحفظات ہیں۔
امریکی ٹریول ایڈوائزری میں آسام، اروناچل پردیش، میزورام، ناگا لینڈ اور دیگر ریاستیں اپنے شہریوں کے لیے خطرناک قرار دی گئی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کے لیے بھارت کا سفر کرنے سے متعلق بھی ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ ’ جرائم اور دہشتگردی‘ کی وجہ سے بھارت کا سفر کرنے میں نہایت محتاط رہیں۔