ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی

Chief Secretary Punjab
کیپشن: Chief Secretary Punjab
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی،   پنجاب حکومت  نے کامران علی افضل کی 6 نومبر تک چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے تحریری طور پر وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ چیف سیکرٹری پنجاب کے عہدے پر مزید کام نہیں کرنا چاہتے اس لیے ان کی خدمات واپس لی جائیں مگر تا حال ان کی درخواست پر وفاق کی جانب سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا جس کے باعث انہوں نے مزید ایک ماہ کی چھٹی لے لی ہے۔

پنجاب حکومت نے کامران علی افضل کی چھٹی منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل کے بطور چیف سیکرٹری پنجاب اضافی چارج میں بھی 6 نومبر تک توسیع کردی ہے۔

واضح رہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل اس سے قبل بھی دو بار چھٹی لے چکے ہیں۔