ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ میں دستی بم حملہ، چار افراد زخمی، نامعلوم ملزمان فرار

Quetta blast
کیپشن: Blast
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں دستی بم  حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے، نامعلوم ملزمان فرار، زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق سریاب ڈگری کالج کے قریب گوبر میدانی کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جو ایک دکان کے سامنے زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

دستی بم دھماکے کے نتیجے میں دکان کے قریب کھڑے چار افراد خیر محمد، گل خان، صدرالدین اور زین الدین زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔