(ویب ڈیسک) بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی کے ڈانس کی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ رات کے وقت سٹرک پر ڈانس کررہی ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ اور بیٹی کے رقص کو پسند کیا گیا اور دلوں والے ایموجیز بناکر محبت کا اظہار کیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے اپنے کیریئر کے آغاز سے ہی متعدد سپر ہٹ فلمیں کیں جو برسوں تک بھارتی باکس آفس پر راج کرتی رہیں، اداکارہ کو اب کم ہی اداکاری کے میدان میں دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ ان کی تاحال کوئی نئی فلم ریلیز نہیں ہوئی،سوشل میڈیا پر روینہ ٹنڈن اور ان کی بیٹی کے ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ رات کے وقت سڑک پر رقص کررہی ہے۔
روینہ ٹنڈن اور اداکارہ کی بیٹی راشا تھڈانی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے اس کو پسند کیا اور ملے جلے کمنٹس کرتے دلوں والے ایموجیز بنا کر محبت کا اظہار کیا۔
بالی ووڈ اداکارہ اس ڈانس کی ویڈیو کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے کیپشن میں لکھا کہ' ہمیشہ رات کو راشا تھڈانی کے ساتھ موج مستی'۔
روینہ ٹنڈن اور راشا تھڈانی کے ڈانس نے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے، ویڈیو میں وہ رمکس گانے پر ناچ رہی ہیں، ماں بیٹی نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، یہ ہی ویڈیو اداکارہ کی بیٹی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی، ویڈیوکے کیپشن میں لکھا' صرف موج مستی'۔
View this post on Instagram