واٹس ایپ چیٹ کو خفیہ کیسا رکھا جاسکتا ہے؟ انتہائی آسان طریقہ

WhatsApp from Facebook is a FREE messaging
کیپشن: WhatsApp
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)واٹس ایپ دنیا کی سب مقبول ترین  ایپلیکیشن  ہے, صارفین کی ایک اور مشکل کا حل منظر عام پر آگیا، واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو اپنی چیٹ کو دوسروں سے محفوظ رکھنے کا آسان طریقہ بتادیا۔

تفصیلات کےمطابق واٹس ایپ اپنے صارفین کی سہولت کے لئے نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے،بہت سے افراد   پیغام بھیجنے  کے لئے واٹس ایپ  میں وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں،  کبھی کبھار بات اتنی لمبی بھی ہو جاتی ہے کہ بھیجا گیا وائس نوٹ سیکنڈز کے بجائے منٹوں میں تبدیل ہو جاتا ہے،واٹس ایپ نے صارفین کے کو ایک اور خوشخبری سنادی۔

دوسروں سے اپنی چیٹ کو محفوظ کیسے رکھا جائے؟ اس مشکل کو بھی اب صارفین خود ہی حل کرسکتے ہیں کیونکہ واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر موجود ہے جس کو استعمال کرتے اپنی ذاتی پیغامات کو محفوظ کیا جاسکتا ہے، جیسا کہ واٹس ایپ کو مزید بہتر بنانے کے لئے مختلف تبدیلیاں کی جارہی ہیں ایسے میں اس میں ایک ایسا فیچر بھی موجود ہے جس سے بہت سے صارفین ناواقف ہیں۔

 اس فیچر میں آپ اپنے واٹس ایپ کو فنگرپرنٹ یا فیس لاک لگا سکتے ہیں تاکہ اگر آپ کا فون کسی دوسرے کے ہاتھ میں جاتا بھی ہے تو وہ آپ کا واٹس ایپ نہ کھول سکے۔ 

اینڈرائیڈ صارفین کو یہ فیچر ایکٹو کرنے کے لئے سیٹنگز میں جاکر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی کے آپشن میں جانا ہو گا جہاں پرفنگرپرنٹ لاک کا آپشن موجود ہےاس کو  آن کریں اور اپنا فنگرپرنٹ کنفرم کر دیں اس کے بعد آپ لاک کی ٹائمنگ بھی سیٹ کر سکتے ہیں کہ واٹس ایپ کھلا رہنے پر کتنی دیر بعد خود بخود لاک لگ جائے۔ 

واٹس ایپ کا یہ فیچر آئی او ایس کے صارفین کے لئے بھی دستیاب ہے،آئی او ایس صارفین بھی سیٹنگز میں جا کر اکاﺅنٹ اور پھر پرائیویسی میں جائیں ،یہاں آخر میں سکرین لاک کا آپشن نظر آئے گا ،اس میں جا کر آپ ’ٹچ آئی ڈی‘ یا ’فیس آئی ڈی‘ کے ذریعے واٹس ایپ ان لاک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer