برطانیہ، یورپ کا سفر کرنیوالوں کیلئے خوشخبری

Passengers in Airport
کیپشن: Passengers
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بر طانیہ کا پاکستان کے لئے سفری سہولت میں نرمی کا معاملہ، پی آئی اے کا برطانیہ اور یورپی ممالک کے لیے چارٹرڈ فلائٹ آپریشن کو مزید وسیع کر نے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے چارٹر پروازوں کے ذریعے برطانیہ اور یورپ کے لیے فلائٹ آپریشن کو جاری رکھنے کے لیے چارٹر طیارہ کمپنیوں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔ یورپ اور برطانیہ کے چارٹر پروازوں کے لیے سروس نومبر  2021 تا اپریل 2022 تک 6 ماہ کے لیے درکار ہے۔ چارٹر سروس مہیا کرنے والی ایوی ایشن کمپنی کے پاس ایاٹا کا آپریشنل آڈٹ آپریٹر سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے۔

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ چارٹر سروس کے لیے 250 نشتوں والے جہاز درکار ہونگے۔ چارٹر پروازیں لندن، مانچسٹر برمنگھم، پیرس اور میلان کے لیے چلائی جائیں گی۔ پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ اور یورپی ملکوں کے درمیان چارٹر پروازیں آپریٹ کرے گی۔

برطانیہ اور یورپ میں ایاسا کی طرف سے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندیوں کے باعث فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کے لیے متبادل پلان کے تحت چارٹر پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ چارٹر پروازوں سے مسافروں کو سفری سہولت کے ساتھ پی آئی اے کے زرمبادلہ میں بھی اضافہ ہوگا۔