ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

Girl rape and murder
کیپشن: Girl Rape
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: بچے، بچیوں اورخواتین کے ساتھ زیادتی، ہراساں اور غیراخلاقی واقعات کی آئے دن خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، اس طرح کی صورت حال نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

آئے روز انسان کے روپ میں چھپے درندے بچوں، لڑکیوں اور خواتین کی آبروریزی کرنے کی تاک میں رہتے ہیں۔ لاہور میں مبینہ جنسی زیادتی کے بعد 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو قتل کردیا گیا۔ لڑکی سےمبینہ زیادتی کا یہ افسوس ناک واقعہ مرغزار کالونی میں پیش آیا جہاں قتل کے بعد مالکان نےلڑکی کو راتوں رات آبائی علاقےپتوکی بھجوا دیا۔ ،پولیس
پولیس نے این بلاک مرغزارکالونی پہنچ کرکارروائی شروع کردی جس کے بعد پولیس کی ٹیم مغوی لڑکی کی لاش کو  قبضےمیں لینےکیلئے پتوکی روانہ ہوگئی۔ مالکان کےمطابق لڑکی نے پھندالیکرخودکشی کی جبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم اور فرانزک کرایا جائے گا۔ جس کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گھریلو ملازمہ کے زیادتی کے بعدقتل کا نوٹس لیتے ہوئےسی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزموں کی جلد گرفتاری کا بھی حکم دےد یا۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونےپرملزموں کو قانونی سزا دی جائے گی۔