ایچ ای سی کا یونیورسٹی اساتذہ کیلئے سکالر شپ کا اعلان

HEC start program
کیپشن: University Teacher
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اکمل سومرو: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں تعینات اساتذہ کو عالمی یونیورسٹیوں سے پی ایچ ڈی ڈگری کرنے کیلئے سکالر شپ دینے کا اعلان، ایچ ای سی اساتذہ کے تمام تعلیمی، سفری اور رہائشی اخراجات برداشت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کےتحت اساتذہ کو پی ایچ ڈی سکالرشپ دینےکا اعلان کیا گیا ہے۔ عالمی یونیورسٹیز میں تعلیمی، سفری اور رہائشی اخراجات ایچ ای سی برداشت کرے گی۔ یونیورسٹیز میں 2 سال سے تعینات مستقل اساتذہ پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے اہل قرار جبکہ 
پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 نومبر مقرر کی گئی ہے۔