(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی اسٹار پہاڑی گوریلا 14 سال کی عُمر میں دُنیا سے رخصت ہوگیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2019 میں اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سیلفی اسٹار کا لقب اپنے نام کرنے والا گوریلا شدید علالت کے بعد 14 سال کی عمر میں چل بسا، سیلفی اسٹار گوریلے کی موت کی خبر اُس کے دیکھ بھال کرنے والے پارک کی جانب سے دی گئی۔
View this post on Instagram
نیشنل پارک انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ گوریلے نے اپنی زندگی کے آخری سانسیں، اُن کی دیکھ بھال کرنے والے شخص کے ہاتھوں میں لیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ گوریلا بہت سے لوگوں کو یاد آئے گا جبکہ اس پوسٹ پر فی الحال 31،000 سے زیادہ ردعمل اور سینکڑوں تبصرے کیے جاچکے ہیں۔