ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی ایم ایف نے پاکستان سے نیا مطالبہ کردیا

IMF
کیپشن: IMF
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام بحالی کیلئے ورچوئل مذاکرات جاری ہیں، آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔

آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے، بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے ، ایف بی آر ریونیو اکھٹے کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے، 58 کھرب سے بڑھا کر63 کھرب محصولات کا ہدف سالانہ ہدف کیا جائے۔ 

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ ہر طرح کی سبسڈی ختم کی جائے، نجکاری پروگرام کو تیز کیا جائے، نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیوں کی نیلامی کا ٹائم فریم فراہم کیا جائے ۔

ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات کے بعد حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer