سکولوں میں کورونا کیسز میں اضافہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

سکولوں میں کورونا کیسز میں اضافہ، خطرے کی گھنٹی بج گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) سکولوں میں کورونا کیسز بڑھنے لگے، سکول ایجوکیشن نے کورونا ایس او پیز میں مزید سختی کردی۔

سکول ایجوکیشن نے کورونا کیسز میں اضافے پر ایس او پیز مزید سخت کردی ہے۔ بغیر ماسک اساتذہ اور طالب علم کو سکول میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نو ماسک نو انٹری کے بینرز سکولوں کے باہر آویزاں کیے جائیں۔ بغیر ماسک طالبعلم داخل ہونے پر سکول ہیڈ کیخلاف کارروائی ہوگی۔ 

ذرائع کے مطابق سکولوں میں کورونا کیسز کی تعداد 200 تک پہنچ چکی ہے جبکہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں ہوگی۔

دوسری جانب لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران 39نئے مریض سامنے آئے ہیں تاہم کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔ لاہور میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 50 ہزار 333 اور 868اموات ہوچکی ہیں۔

پنجاب بھر میں کورونا کے 58 نئے کیسز اور ایک موت واقع ہوئی ہے۔ صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1لاکھ  330ہوگئی ہےجبکہ 2248 اموات ہوچکی ہیں۔ صوبے بھر میں اب تک کورونا کے 96 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔