اینٹی کرپشن لاہورریجن کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

اینٹی کرپشن لاہورریجن کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی: اینٹی کرپشن لاہورریجن کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، قبضہ مافیا سے پی سی بی ایل کا 82 کنال 13 مرلہ رقبہ واگزار کروالیا۔پنجاب کواپریٹیو بورڈ آف لیکویڈیشن کی 82 کنال 13 مرلہ قیمتی اراضی واگزار کروالی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق   اینٹی کرپشن لاہورریجن کی ٹیم نے قبضہ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی ہے۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے کی ٹیم نے پنجاب کواپریٹیو بورڈ آف لیکویڈیشن کا رقبہ واگزار کروانے  کے لئے ڈائریکٹر احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

 

پنجاب کواپریٹیو بورڈ آف لیکویڈیشن کی 82 کنال 13 مرلہ قیمتی اراضی واگزار کروالی گئی، ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت تقریباً 22 کروڑ روپے ہے۔

 

 لاہور کے علاقے واڑہ ڈوگراں میں اینٹی کرپشن نے پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کیا، ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ سرکاری رقبہ پرغیرقانونی طور پر قابض ارشاد ڈوگر سے قبضہ لے کر زمین پی سی بی ایل کے سپرد کر دی گئی۔

 

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شیخ محمد احمد کی نگرانی میں آپریشن کیا گیا، اینٹی کرپشن نے پی سی بی ایل کو قابضین سے تاوان کی وصولی کی ہدایت کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer