پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات پالیسی ابہام کا شکار

پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات پالیسی ابہام کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد حسین: بلدیاتی انتخابات کب ہونگے، سوال کا جواب دینے سبھی قاصر، بلدیاتی انتخابات کرانے میں پنجاب حکومت ہی غیر سنجیدہ، الیکشن کمیشن سے مانگی گئی پنجاب حکومت کی پندرہ روزہ مہلت ختم ہونے کے باوجود نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی فہرستیں آویزاں نا ہوسکیں، بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا عمل صرف بیانات تک ہی محدود ہیں۔

 

 تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات انتخابات کب ہونگے، پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات پالیسی ابہام کا شکار ہے، پنجاب حکومت کی الیکشن کمشن سے نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کی فہرستیں موخر کرنے کی تاریخ بھی گزر گئی، پنجاب حکومت نے مزید پندرہ روز نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج  پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کی فہرستیں موخر کرنے کی درخواست کردی ہے۔

 

حکومتی وزراء اور سیاسی رہنما الیکشن کرانے کے بیانات تو دیتے ہیں پنجاب حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہیں کیے جارہے2019 ایکٹ کے سیکشن10 کے مطابق 2020 دسمبر میں بلدیاتی الیکشن کرانے ہیں تاہم بلدیاتی انتخابات کا عمل بظاہر سست روی کا شکار ہو گئے،علاقوں کی نشاندہی کرنے کے لئے 17ستمبر کو الیکشن کمیشن کو لسٹ اویزاں نہ کرنے کی استدعا کی پنجاب حکومت نے الیکشن فہرستیں پندرہ روز موخر کرنے کی استدعا کی پندرہ روز گزرنے کے بعد 4 اکتوبر کو بھی حلقہ بندیوں کی لسٹیں اویزاں نہیں کی گئیں، پنجاب بھر کے بلدیاتی نمائندے تذبدب کا شکار ہوگئے۔

 

زرئع کے مطابق کابینہ کمیٹی نےوزیراعلیٰ پنجاب کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تجاویز ارسال کررکھی ہیں، نیبرہوڈ اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیاں اور نام بھی رکھ دئیے گئے حلقہ بندیوں کی لسٹیں اویزاں کرنے میں مذید پندرہ روز کی مہلت مانگی گئی، حلقہ بندیوں کی تاریخ توسیع کے بعد بھی نیبرہوڈ اور ویلج کونسل کے نام الیکشن کمیشن کونہ بھجوائے جا سکے۔

 

بلدیاتی کمیٹی کی تجویز کے مطابق پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات 2021 کو منعقد کروائے جائیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکٹورل یونٹس جنوری 2021 میں نوٹیفائی کیے جائیں گے، وزیر اعلی کو ویلیج پنچائیت اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر بلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کی تجویز دی گئی۔

 

 ابتدائی مرحلہ میں لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال میں نیبر ہوڈ کونسل اور ویلیج پنچائیت الیکشن 2021 کو منعقد کروانے کی تجویزدی گئی، ملتان، ڈی جی خاں اور بہاولپور میں ویلیج پنچائیت اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر 2021 الیکشن منعقد کروانے کی تجویز دی گئی، راولپنڈی، سرگودھا اور گجرانوالہ ڈیویژنز میں فروری 2021 کو ویلیج پنچائیت اور نیبر ہوڈ کونسل کے انتخابات کروانے کی تجویز دی گئی۔

 

بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت ایک سال میں الیکشن کے دونوں مراحل کو مکمل کرنا ہے تاہم نیبرہوڈ کونسلز اور ویلج پنچایت کونسلز کی حلقہ بندیوں کی فہرستیں موخر کرنے کی استدعا سے رواں سال الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں رہا۔

Shazia Bashir

Content Writer